Friday, April 19, 2024

ڈالر 200 روپے کا ہوگیا توملک دیوالیہ ہوجائے گا ، شیخ رشید

ڈالر 200 روپے کا ہوگیا توملک دیوالیہ ہوجائے گا ، شیخ رشید
May 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ڈالر کی بڑھتی قیمتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ڈالر 200 روپے کا ہوگیا توملک دیوالیہ ہوجائے گا۔

شیخ رشید احمد نے ٹویٹ پیغام میں کہا نوازشریف اورشہباز شریف دو وزرائے اعظم ہیں۔ خرم دستگیر اورشاہد خاقان دو وزرائے پٹرولیم ہیں۔ بائیڈن ، زرداری کا یار نکلا۔ زرداری کہتا ہے اس نے فون پر بتایا نہیں مراسلے کا حال۔

 شیخ رشید بولے ڈالر چلے گا 200 کی چال اور ملک کو کرے گا ڈیفالٹ، پھر راج کرے گی خلق خدا اور لانگ مارچ ہو گا اس کی آخری انتہا۔