Tuesday, May 7, 2024

ملک میں لوڈشیڈنگ برقرار، شارٹ فال پانچ ہزار 780 میگا واٹ تک پہنچ گیا

ملک میں لوڈشیڈنگ برقرار، شارٹ فال پانچ ہزار 780 میگا واٹ تک پہنچ گیا
May 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں لوڈشیڈنگ کا بحران برقرار ے۔ بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار 780 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 720 میگاواٹ ہے جب کہ کل طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پانی سے 4 ہزار 611 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 156 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 568 میگاواٹ ہے۔

ونڈ پاور پلانٹس 828 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 126 ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 142 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جوہری ایندھن 2 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔