Friday, April 19, 2024

ملک میں کورونا سے نو افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا سے نو افراد انتقال کر گئے
July 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا سے اموات بڑھنے لگیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے نو افراد انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار125 ٹیسٹ کئے گئے، مزید 872 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ کورونا کے مثبت ہونے کی شرح 3.77 فیصد رہی۔ این آئی ایچ کے مطابق وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 165 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

کراچی کورونا سے شدید متاثرہ شہر رہا، شرح 6.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مظفرآباد میں6.25 فیصد، لاہور5.89 فیصد، سوات 5.19 فیصد، پشاور3.31 فیصد اور اسلام آباد میں شرح 3.11 فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ایبٹ آباد میں کورونا کی شرح 2.39 فیصد، کوئٹہ 2.17 فیصد، فیصل آباد2.15 فیصد، راولپنڈی 1.27 فیصد اور گلگت میں شرح 1.18 فیصد ریکارڈ کی گئی۔