Friday, March 29, 2024

ملک میں کورونا سے مزید چھ سو ترانوے افراد بیمار پڑ گئے

ملک میں کورونا سے مزید چھ سو ترانوے افراد بیمار پڑ گئے
July 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا سے مزید چھ سو ترانوے افراد بیمار پڑ گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو آٹھ فی صدر رہی۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران21 ہزار137 ٹیسٹ کئے گئے، مزید 693 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، کوروناکے مثبت ہونے کی شرح 3.28 فیصد رہی، 165 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

حیدرآباد میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، شرح 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق مظفرآباد میں شرح6.25 فیصد، لاہور5.37 فیصد، کراچی5.25 فیصد، پشاور3.93 فیصد اور اسلام آباد میں شرح 3.35 فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق نوشہرہ میں کورونا کی شرح 2.94 فیصد، مردان 2.61 فیصد، کوئٹہ2.09 فیصد، راولپنڈی1.48 فیصد، فیصل آباد 1.47 فیصد اور ایبٹ آباد میں شرح 1.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔