Saturday, April 27, 2024

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 435 کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 435 کیسز رپورٹ
June 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہونے لگا۔ ملک میں وائرس سے مزید 435 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کئے گئے۔ 435 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جن میں سے 87 کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔