Saturday, April 20, 2024

ملک میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہونے لگا

ملک میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہونے لگا
June 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ملک میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہونے لگا۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح اکیس اعشاریہ دو تین فیصد تک پہنچ گئی۔

نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ کے تازہ اعداد شمار کے مطابق گزشتہ روزکورونا کے 12 ہزار 513 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 268 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔ سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 148 ، پنجاب 53 ، اسلام آباد 36 اور خیبرپختونخوا میں 27 نئے مریض سامنے آئے۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 14 فیصد تک پہنچ گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ روز کورونا وبا سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، کورونا وبا میں ابتک 30 ہزار385 جاں بحق ہوچکے ہیں ، ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں میں سے 75 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔