Saturday, April 27, 2024

ملک میں کورونا کی شرح چار فی صد سے تجاوز کر گئی

ملک میں کورونا کی شرح چار فی صد سے تجاوز کر گئی
July 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا کی شرح چار فی صد سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید آٹھ سو اٹھارہ افراد کورونا سے بیمار پڑ گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ قومی ادارہ صحت کے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 18 ہزار 305 ٹیسٹ کئے گئے، 818 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح4.47 فیصد رہی۔ کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 126 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

کراچی کورونا سے زیادہ متاثر ہے جہاں وائرس کی شرح 17.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مظفرآباد میں 6.45 فیصد، لاہور 5.58 فیصد، اسلام آباد 4.05 فیصد، میرپور3.23 فیصد، کوئٹہ2.90 فیصد اور پشاور میں شرح 2.47 فیصد رہی۔

حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 1.57 فیصد، راولپنڈی 1.44 فیصد، سرگودھا 1.16 فیصد، فیصل آباد1.11 فیصد، بہاولپور1.08 فیصد اور مردان میں کورونا کیسز کی شرح 1.01 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ۔