Wednesday, April 24, 2024

ملک میں کورونا کے مزید 641 کیس رپورٹ

ملک میں کورونا کے مزید 641 کیس رپورٹ
June 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا کے مزید 641 کیس رپورٹ ہوئے۔

عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر پنجے گاڑھ لئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق  کورونا کی مزید 641 افراد میں تشیخص ہوئی۔ دو افراد جان کی بازی ہار گئے، 119 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار 813 ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں وائرس کی شرح 19.09 فیصد تک پہنچ گئی، مردان میں شرح 5.92 فیصد، مظفرآباد 4.62 ہو گئی۔ اسی طرح لاہور میں 3.49، میر پور 3.33، پشاور 2.80 اور اسلام آباد میں2.37 فیصد ہو گئی۔

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی شرح 1.99 فیصد، راولپنڈی میں 1.91، کوئٹہ میں 1.13 ، ملتان 0.23 اور حیدرآباد میں 0.15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔