Friday, March 29, 2024

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار سو چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار سو چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
June 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار سو چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

قومی ادارہ صحت کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار437 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں  406 کیسز مثبت آئے۔ ایک دن میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 81 تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ سندھ میں 7 اعشاریہ 64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں 3 اعشاریہ 45 ، پنجاب میں 1 اعشاریہ 29 ، خیبرپختونخواہ میں 1 اعشاریہ 08 فیصد جبکہ گلگت بلتستان میں 0 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔