Saturday, May 11, 2024

ملک میں گرمی کی لہر برقرار، پارہ 38 ڈگری تک پہنچ گیا

ملک میں گرمی کی لہر برقرار، پارہ 38 ڈگری تک پہنچ گیا
May 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ملک میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ پارہ صبح سویرے ہی 38 ڈگری تک پہنچ گیا۔

شدید گرمی نے عوام کو بے حال کر دیا۔ متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ جھلسا دینے والی گرمی میں بجلی بھی غائب ہونے لگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   ملک  کےمیدانی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور آنے والے دنوں میں بھی گرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہو گا۔ اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں  درجہ حرارت  6 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سندھ اور بلوچستان میں  8 سے دس ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے  ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں  دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں  چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں میں بھی  موسمیاتی تبدیلی کے باعث  درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بعض علاقوں میں ہیٹ ویو کے پیش نظر   محکمہ موسمیات نے باہر نکلتے وقت  سروں کو ڈھانپنے اور زیادہ سے زیادہ پانی  اور ٹھنڈے مشروبات پینے  سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔