Saturday, April 20, 2024

ملک میں درجہ حرارت پانچ تا سات ڈگری بڑھنے کا امکان

ملک میں درجہ حرارت پانچ تا سات ڈگری بڑھنے کا امکان
April 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں درجہ حرارت پانچ تا سات ڈگری بڑھنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے برفانی علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ 

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا جبکہ پشاور سمیت شمالی پہاڑی علاقوں، اسلام آباد اس کے مضافات اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔

بحیرہ عرب میں ہوا کا زیادہ دباؤ دیکھا جاسکتا ہے، کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہوا کا کم دباؤ رہا۔ آج سب سے تیز ہوائیں کراچی میں 14 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلتی رہیں۔ اسلام آباد میں ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 7 میٹر جبکہ لاہور میں 5 میٹر فی سیکنڈ رہی۔ گوادر میں ہوا کی رفتار 12 میٹر فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے برفانی علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا، حکام کو مقامی آبادی اور سیاحوں کو صورتحال سے باخبر رکھنے کی ہدایت کردی۔