Sunday, September 8, 2024

ملک میں کورونا وائرس مزید 23 افراد کی جان لے گیا

ملک میں کورونا وائرس مزید 23 افراد کی جان لے گیا
January 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں وائرس 23 افراد کی جان لے گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق تین ماہ بعد 20 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک میں کورونا کے 7 ہزار 678 نئے کیس بھی سامنے آ گئے۔ کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح تقریبا 13 فیصد تک پہنچ گئی۔ گزشتہ روز 59 ہزار 343 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کورونا کے 961 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کی شرح خطرناک حد تک بڑھنے کے باعث کراچی اورحیدرآباد میں انڈور تقریبات پر پابند عائد کر دی گئی۔

ادھر این سی او سی نے دس فیصد اور زائد مثبت شرح والے علاقوں میں کورونا ایس او پیز نافذ کر دیئے۔ اعلامیے کے مطابق 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔ 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آوٹ ڈور 500 افراد شرکت کر سکتے ہیں۔ مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈور تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔ این سی او سی کی جانب سے 20 سے 31 جنوری تک اہم بندشوں کا نفاز کیا گیا۔ این پی آئیز کے حوالے سے جائزہ اجلاس 27 جنوری کو دوبارہ ہو گا۔ شادی ہالز کے حوالے سے این پی آئیز کا اطلاق 15 فروری تک نافذ رہے گا۔ تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزارات اور پارکس پچاس فیصد گنجائش کیساتھ کھلیں گے۔