Monday, May 6, 2024

ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح دو اعشاریہ بہتر فیصد ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح دو اعشاریہ بہتر فیصد ہو گئی
February 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح میں کمی جاری ہے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ بہتر فیصد ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے۔ گزشتہ روز 1 ہزار 122 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ 25 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیسز مثبت آنے کی شرح 2.72 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق  ملک کے تمام شہروں میں کیسز کی شرح دس فیصد سے کم رہی۔ سب سے زیادہ شرح خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح گلگت میں 7.84 فیصد، حیدرآباد میں 6.87 فیصد جبکہ مظفرآباد میں 6.78 فیصد رہی۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں کیسز مثبت آنے کی شرح 4.58 فیصد، کراچی میں 4 فیصد، لاہور میں 3 فیصد اور کوئٹہ میں شرح 2.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 1.65 فیصد جبکہ راولپنڈی میں 2 فیصد رہی۔ محکمہ صحت کے مطابق جہلم اور دیامر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کا کوئی کیسز رپورٹ نہیں ہوا۔