Saturday, May 4, 2024

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر، گزشتہ برس اکتوبر کے بعد پہلی بار 25 اموات رپورٹ

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر، گزشتہ برس اکتوبر کے بعد پہلی بار 25 اموات رپورٹ
January 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگی، گزشتہ برس اکتوبر کے بعد پہلی بار 25 اموات اور ساڑھے 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان بھر میں کورونا کیسزمیں کمی نہ آسکی، کیسز مثبت آنے کی شرح 11 فیصد سے تجاوز کر گئی۔ این سی او سی نے شہریوں سے ویکیسینیشن مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں بھی کورونا بے قابو ہوگیا، پشاور میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 36 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ مظفرآباد میں کورونا کی شرح 28 فیصد تک پہنچ گئی۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 26 عشاریہ 32 فیصد رہی۔ گلگت میں کورونا کیسز کی شرح 21 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں تمام تر دعوؤں کے باجود کورونا کا پھیلاؤ نہ رک سکا۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16 عشاریہ 7 فیصد ہوگئی۔ لاہور میں 15.28 اور راولپنڈی میں 12.29 فیصد ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں 8 کروڑ 30 لاکھ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔ این سی او سی نے عوام سے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

این سی او سی کے مطابق بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی۔