ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے پانچ سو اکتالیس کیس رپورٹ

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا کے وار تیز ہو گئے۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے پانچ سو اکتالیس کیس رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصد ہو گئی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 15 ہزار 462 ٹیسٹ کئے گئے۔ 541 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایک مریض جاں بحق ہوا۔ 100 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔