Monday, May 6, 2024

ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، شدید گرمی میں شہری بےحال

ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، شدید گرمی میں شہری بےحال
April 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت شہر شہر شدید گرمی میں شہری بےحال ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق   بجلی گھروں کو ایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی  نہ ہونے سے  بجلی کی پیداوار شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اس وقت ملک میں بجلی  کی طلب 26 ہزار میگاواٹ جبکہ پیدوار 18 ہزار 700 میگا واٹ ہے۔ بجلی کا مجموعی شارٹ فال 7 ہزار  300 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق  ملک میں پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار 800 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 14 ہزار میگاواٹ جبکہ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس سے صرف 900 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ شارٹ فال میں اضافے کے باعث  اسلام آباد سمیت ملک بھر  میں 10 سے 12 گھنٹے کی  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  گزشتہ روز  متعلقہ حکام کو  یکم مئی تک  بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔