Saturday, April 20, 2024

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 5 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 5 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا
June 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بجلی کی لوڈشیڈنگ نے حبس کے موسم میں عوام کو بےحال کردیا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 5 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

لوڈشیڈنگ پر قابو پانے اور دورانیہ کم کرنے کے حکومتی دعوے ٹھس ہو گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق شہری حلقوں میں 6 سے 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دیہی علاقوں میں 7 سے آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ شہریوں نے لوڈشیڈنگ کو مستقل پریشانی قرار دیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے اقدمات کرے۔