Friday, April 19, 2024

ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 5 ہزار 300 میگاواٹ ہو گیا

ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 5 ہزار 300 میگاواٹ ہو گیا
May 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 5 ہزار 300 میگاواٹ ہو گیا۔ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کر دی۔

ملک میں توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا۔ ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 300 میگاواٹ پر پہنچ چکا ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 757 میگا واٹ جب کہ طلب 26 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے برعکس بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار 737 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 821 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 717 میگاواٹ ہے۔ ونڈ لاور پلانٹس 535 اور بیگاس پاور پلانٹس 162 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 372 میگاواٹ ہے، جب کہ سولر پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 114 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ فرنس آئل اور آر ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث بعض پاور پلانٹس بند ہیں جس کی وجہ سے شارٹ فال جاری ہے۔