Tuesday, April 23, 2024

ملک میں بجلی کا بحران برقرار، 5 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری

ملک میں بجلی کا بحران برقرار، 5 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری
May 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں بجلی کا بحران برقرار ہے۔ 5 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا۔ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 500 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے جبکہ طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق کینپ ٹو نیوکلئیر پاور پلانٹ بند سے نیشنل گرڈ سے 1100 میگاواٹ بجلی نکل گئی۔ کے ٹو پاور پلانٹ کو بھی سالانہ مرمت کی وجہ سے آج سے بند کیا گیا ہے جسکی کی مینٹیننس میں 45 دن لگ سکتے ہیں۔ ملک میں  نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 13 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 1700 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ بڑے پاور پلانٹس کی بندش اور بجلی کی پیداوار کم ہونے سے آنے دنوں میں توانائی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ ہے ۔

ملک کے بڑے شہروں میں اس وقت 5 سے چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 10 سے بارہ گھنٹے کی  بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی جارہی ہے۔