Tuesday, August 9, 2022

ملک میں بجلی بحران ختم نہ ہو سکا

ملک میں بجلی بحران ختم نہ ہو سکا
May 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں بجلی بحران ختم نہ ہو سکا۔ شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہے۔

بجلی کی کمی کے باعث بڑے شہروں میں دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹوں تک بجلی کی بندش ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔ ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار 49 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 5 ہزار 606 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار206 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 785 میگاواٹ ہے ۔ ونڈ پاور پلانٹس 677 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 143 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 283 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے شارٹ فال کے باعث ملک میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔