Saturday, April 20, 2024

ملک میں انتہاء کی گرمی، سندھ کے مختلف علاقے ہیٹ ویو کے زیراثر

ملک میں انتہاء کی گرمی، سندھ کے مختلف علاقے ہیٹ ویو کے زیراثر
May 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں انتہاء کی گرمی، سورج آگ برسانے لگا، سندھ کے مختلف علاقے ہیٹ ویو کے زیراثر آگئے۔

 دادو، جیکب آباد، نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی میں سورج آگ برسانے لگا۔ پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

کراچی سمیت زیریں سندھ میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کی لہر آنے کا خدشہ ہے، بلوچستان میں سبی، تربت، نوکنڈی اور ملحقہ اضلاع میں بھی شدید گرمی پڑنے لگی۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی پارہ بڑھ گیا، گرمی میں غیرمعمولی اضافے پر متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے بعد اب زیریں سندھ کیلئے بھی ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے، 11 سے 15 مئی تک حیدرآباد، بدین، میرپور خاص اور عمر کوٹ میں پارہ 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔