Sunday, September 8, 2024

ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ قانون ہے، سراج الحق

ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ قانون ہے، سراج الحق
January 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ قانون ہے، وزیراعظم عدالت میں پیش ہونے کی بجائے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہیں، کیا یہ سہولت ہر کسی کو میسر ہے؟۔

لاہور کا حلقہ پی یی 167 میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ملک میں بداخلاقی، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی آگ لگی ہوئی ہے، رونے سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا ہمیں اب اٹھنا ہوگا۔ ملک کو اسلامی ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں سودی نظام ہے جو اللہ سے جنگ کا اعلان ہے، سودی نظام سے بغاوت کا اعلان کرتے  ہیں۔ کشکول لے کر ایٹمی پاور والا پاکستان بھیک مانگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کر دیا تو اب عوام کیا کھائیں؟، کیا پہنیں گے۔ پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، نئے وزیر خزانہ کے بعد بھی گاڑی نہیں چلی۔

امیر جماعت اسلامی مزید بولے کہ ایوانوں میں آئی ایم ایف قوانین کے علاوہ کوئی قانون سازی نہیں ہوئی، سراج الحق لاہور:قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے کاوشیں کریں گے۔

ادھر لیاقت بلوچ نے کہا اسلام و آئین پاکستان سے فرار کے راستہ نے ملک کا شیرازہ بکھر گیا، ہم نے قرضوں سود کی لعنت کا راستہ اختیار کیا، ملک کا مستقبل خطرات سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی اسلامی پاکستان کے لئے کامیاب ضرور ہوں گے۔ لیاقت بلوچ نے عوام سے تماشائی بننے کے بجائے اپنے حق کیلئے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔