Friday, April 19, 2024

ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس، چینی باشندوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا

ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس، چینی باشندوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا
May 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں امن و امان کی صورتحال پر وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چینی باشندوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اورآئی جی پولیس نے شرکت کی۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کا مقصد ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنانا اور صوبائی حکومتوں سے ملکرچینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل ترتیب دینا ہے۔