Saturday, September 23, 2023

ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے، مولانا فضل الرحمٰن

ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے، مولانا فضل الرحمٰن
September 7, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - جے یو آئی کے سربراہ مولا نا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے۔

جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ الیکشن فوری الیکشن ناگزیر ہیں، قبائلی علاقوں میں الیکشن کمپین کرنا مشکل ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں، ایم کیو ایم،اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے عین آخری وقت تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا، پیپلز پارٹی وعدے سے منحرف نہ ہوتی تو اب تک الیکشن ہو چکے ہوتے۔