Friday, March 29, 2024

ملک کی موجودہ معاشی صورت حال سب عمران خان کا کیا دھرا ہے، مریم نواز

ملک کی موجودہ معاشی صورت حال سب عمران خان کا کیا دھرا ہے، مریم نواز
May 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال سب عمران خان کا کیا دھرا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا لوگوں کو بےوقوف مت سمجھو، کہتی ہیں چار سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو۔ پاکستان اور اسکی معیشت کو اس حال کو پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمھیں جواب دینا پڑے گا۔