ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں ہیٹ ویو کی لہر جاری رہے گی، لاہور میں ہیٹ اسٹروک تاحال برقرار ہے، ہیٹ ویو نے مزید شدت اختیار کر لی۔لاہورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں آج سے 21 مئی تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، بلوچستان میں تربت میں پارہ 46 اور سبی میں 48 ڈگری تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔