Friday, April 19, 2024

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور لو کے تھپیڑے

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور لو کے تھپیڑے
May 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور لو کے تھپیڑے جاری ہیں۔ رواں سال پارہ 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

جھلسا دینے والی گرمی سے عوام بلبلا اٹھے۔ سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول  سے  زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہیٹ ویو کے ساتھ گرم آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو باہر نکلتے وقت سروں کو ڈھانپنے اور زیادہ سے زیادہ ٹھنڈے مشروبات  پینے کی ہدایت  کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے   ملک  کے بالائی علاقوں  میں ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی ہے۔ خطہ پوٹھوہار ،لاہور، سیالکوٹ اور  گوجرانوالہ  میں بھی جھکڑ کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔