Wednesday, September 28, 2022

ملک کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

ملک کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری
April 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – ملک کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ ارکان ایوان میں موجود ہیں، شہبازشریف اور شاہ محمود قریشی مدمقابل ہیں۔

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کا بائیکاٹ کردیا۔ قائدایوان منتخب ہونے کیلئے 172 ووٹ درکار ہیں،، شہبازشریف کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔

نومنتخب وزیراعظم رات آٹھ بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔