Tuesday, April 16, 2024

ملک بھر میں شدید گرمی کا راج ، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا

ملک بھر میں شدید گرمی کا راج ، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا
April 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں شدید گرمی کا راج ہے۔ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر آ گئی۔ درجہ حرارت میں اضافے نے روزے داروں کا برا حال کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید گرمی پڑنے کی پیشگوئی بھی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ میدانی علاقوں میں  درجہ حرارت  50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گیا ۔ آنے والے دنوں میں  درجہ حرارت 7 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے  جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ  ہو گا۔ عید پر  اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کی  پیشگوئی  کی گئی ہے ۔ گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے باعث محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے برفانی علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے   کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ  مقامی آبادی اور سیاحوں کو موسم کی صورتحال سے با خبر رکھنے کی ہدایت کی  ہے۔