Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق
June 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کورونا وائرس کے نئے کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وائرس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 759 ٹیسٹ کیے گئے اور 333 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.42 فیصد رہی۔ وائرس سے 2 افراد زندگی سے ہاتھ  دھو بیٹھے۔ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 85 ہو گئی۔

کورونا کے مثبت کیسوں کی سب سے زیادہ شرح مردان میں 13.04 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں9.21 فیصد، کوئٹہ میں 6.12 فیصد اور لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 2.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 1.81 فیصد، سرگودھا 1.35 فیصد، راولپنڈی 0.89 فیصد، اسلام آباد 0.76 فیصداور حیدرآباد میں 0.29 فیصد رہی۔