Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر میں گرمی کا زور بڑھنے لگا، بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ سے عوام کا برا حال

ملک بھر میں گرمی کا زور بڑھنے لگا، بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ سے عوام کا برا حال
May 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ملک بھر میں گرمی کا زور بڑھ رہا ہے۔ میدانی علاقوں میں شدید گرمی نے عوام کو ہلکان کر دیا۔

سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت  48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گرمی کے زور پکڑتے ہی بجلی بھی غائب ہو گئی۔ شہری علاقوں میں 6 سے 8  گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے  گرمی کے ستائے  عوام کو بے حال کر دیا۔ پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ 4 ہزار 743 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 757 میگاواٹ، طلب 25 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے۔ بجلی گھروں کی بندش سے بجلی کی پیدوار متاثر ہورہی ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 37 میگاواٹ بجلی   پیدا کی جارہی ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 717 میگاواٹ ہے۔