Tuesday, April 23, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جان سے گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جان سے گئے
January 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے حملے شدید ہونے لگے۔ ملک میں کورونا کے باعث مزید 15 افراد جان سے گئے۔

این سی او سی کے مطابق 5 ہزار 196 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی مثبت شرح 10 اعشاریہ ایک سات فیصد رہی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 124 ہو گئی۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 137 تک پہنچ گئی۔

ادھر ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد کے مطابق کورونا وائرس کے وار مزید 6 سکولوں اور تین کالجز کو بند کردیا گیا۔ تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس، اساتذہ اور سٹاف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ یہ تعلیمی ادارے 3 فروری تک بند رہیں گے۔ 80 کے قریب طلباء اور بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔