Thursday, April 18, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 41 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 41 افراد جان کی بازی ہار گئے
February 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کیسز روز بروز بڑھنے لگے۔ ایک دن میں 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 55 ہزار 304 ٹیسٹ کیے گئے جن  میں سے 3 ہزار 206  نئے کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 772 ہو چکی ہیں، 1 ہزار 623  مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار 398 ہو گئی۔ سب سے زیادہ ایکٹو کیسز سندھ میں 45 ہزار 299 ، پنجاب میں 11 ہزار 94، خینرپختونخوا میں 13 ہزار 192، اسلام آباد میں 6 ہزار 618 ایکٹو کیسز ہیں۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان 453، بلوچستان میں 273 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 469 ایکٹو کیسز ہیں۔