Thursday, March 28, 2024

ملک بھر میں کورونا سے 39 افراد جان سے گئے

ملک بھر میں کورونا سے 39 افراد جان سے گئے
February 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کا ملک میں پھیلاؤ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 498 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور 39 افراد جان سے گئے۔

 این سی او سی کے مطابق اب تک  جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار 687 ہو گئی۔ ملک بھر میں کیسز مثبت آنے کی مجموعی شرح 6.02 فیصد رہی۔

ڈی جی ہیلتھ کےمطابق ملک کے سات شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔ گلگت میں 23.17 فیصد جبکہ اسکردو  اور مظفر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 19.74  فیصد رہی۔ ابیٹ آباد میں 15.2، مردان میں  13.9 ، پشاور میں  8.9 فیصد شرح سامنے آئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 9.3 ، لاہور  میں 6.97 ، راولپنڈی میں 7.65، کوئٹہ میں 7.41 جبکہ اسلام آباد میں 5.58  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق گھر گھر ویکسین مہم میں یومیہ 20 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جارہی  ہے۔ ملک میں 9 کروڑ افراد کی ویکسینشن مکمل ہو چکی ہے۔ ویکسینیشن تیز ہونے کے باعث کورونا پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔