ملک بھر میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کیسز سے تین اموات

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کیسز سے تین اموات واقع ہوئیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 1.10 فیصد رہی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 336 رہی۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 58 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Statistics 25 Mar 22
— NCOC (@OfficialNcoc) March 25, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 29,790
Positive Cases: 329
Positivity %: 1.10%
Deaths :3
Patients on Critical Care: 446
لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.8 فیصد، راولپنڈی میں 0.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 1.3 فیصد، ملتان سے 0.1 فیصد جبکہ گوجرانولہ سے 0.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔