Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں بجلی کا بحران ، شارٹ فال 9 ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا

ملک بھر میں بجلی کا بحران ، شارٹ فال 9 ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا
June 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہو گیا۔ شارٹ فال 9 ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا۔

بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 226 میگاواٹ جبکہ طلب 29 ہزار 900 میگاواٹ ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

ذرائع  پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار327میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 500 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 235 میگاواٹ اور سولرپلانٹس کی پیداوار 122 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 132میگاواٹ اور جوہری ایندھن سے 2ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔