Wednesday, May 15, 2024

دنیا بھرمیں یوم عاشورپر ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں

دنیا بھرمیں یوم عاشورپر ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں
October 11, 2016
 دمشق (ویب ڈیسک)عراق اور شام کی  طرح وسطیٰ  ایشیا کے  بیشتر ممالک میں  یوم عاشور پر  ماتمی  جلوس  نکالے  گئے اور مجالس جاری ہیں عراق  میں سکیورٹی  کے سخت  انتظامات  کئے گئے  ہیں۔  تفصیلات کےمطابق عراق میں یوم عاشور  کا سب سے بڑا اجتماع  کربلا میں روضہ امام حسین  رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ہو رہا ہے  جہاں دنیا بھر سے عزادار جمع ہیں ۔   بغداد سمیت عراق  کے  دیگر  شہروں  میں  بھی   شہدا  کربلا کی  یاد میں  ماتمی  جلوس نکالے  گئے  اور مجالیں  ہوئیں  اس موقع پر ذاکرین نے نواسہ رسول اور ان کے ساتھیوں کی عظیم  قربانیوں کو بیان کیاگیا۔ عراق میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے   ہیں  اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں ۔ شام کے  دارالحکومت دمشق میں  بھی یوم عاشور پر حضرت امام حسین  رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی کے حوالے سے مجالس  ہوئیں  اور جلوس  نکالے  گئےجس میں   عزاداروں   کی بڑی   تعداد شریک ہوئی۔