Friday, April 19, 2024

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط
October 5, 2016
لاہور (92نیوز) محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین روزہ میچ کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان تین روزہ میچ کے دوران کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوینٹی اور ایک روزہ سیریز میں شکست دے چکا ہے۔ تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز ہو گا جس سے قبل محمد حفیظ کو فارم اور فٹنس کی بحالی کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اگر انہوں نے سائیڈ میچ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تو وہ ٹیم میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان تین روزہ میچ کے دوران کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق، اظہرعلی، اسد شفیق اور سرفراز احمد کے علاوہ محمدحفیظ، یونس خان، اظہر علی اور سمیع اسلم بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ افتخار احمد کو جگہ برقرار رکھنے کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف سائیڈ میچ میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔ بطور سپنر یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، عمران خان اور سہیل خان بطور فاسٹ باولر لسٹ میں شامل ہیں۔ پاکستان الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین روزہ میچ سات سے نو اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔