Thursday, April 25, 2024

محمد عامر کا والدہ کی ناساز طبیعت کے باعث سیریز چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ

محمد عامر کا والدہ کی ناساز طبیعت کے باعث سیریز چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ
October 4, 2016
لاہور (92نیوز) فاسٹ باولر محمد عامر کی والدہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے عامر کو وطن واپس جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر محمد عامر ویسٹ انڈیز کےخلاف تیسرے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ محمد عامر کی والدہ اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل ہیں جس پر فاسٹ باو¿لر نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم مینجمنٹ نے عامر کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے انہیں وطن واپسی کی اجازت دے دی۔ محمد عامر کی والدہ ڈینگی سے متاثرہ ہیں اور انہیں سانس لینے میں دشواری محسوس ہو رہی ہے۔ یو اے ای میں جاری ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں عامر نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ امید کی جار ہی ہے والدہ کی صحت یابی کے بعد وہ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔