Friday, April 26, 2024

ذہنی تناﺅ کے شکار مفتی عبدالقوی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

ذہنی تناﺅ کے شکار مفتی عبدالقوی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
October 23, 2016
ملتان (92نیوز) مفتی عبدالقوی کی طبیعت سنبھل گئی جس پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہیں بلڈپریشر زیادہ ہونے پر ہسپتال لایا گیاتھا۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے بعد سے ذہنی تناو کا شکارہیں۔ ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں کارڈیالوجی سینٹر پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں مرغن غذائیں کھانے سے منع کردیا۔ ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے بعد سے ذہنی تناو کا شکار تھے جس کی وجہ سے اچانک ان کی طبیعت بگڑی اور انہیں طبی امداد کے لیے کارڈیالوجی سنٹرمنتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ اور طبی امدادکے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔