Friday, May 3, 2024

متنازعہ ٹویٹس کیس، اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

متنازعہ ٹویٹس کیس، اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
October 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متنازعہ ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متنازعہ ٹویٹس کیس تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیئے کہ اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے۔ ابھی تک یہی استدعا ہے کہ ٹویٹ برآمد کرنی ہے، 40 آرٹیکلز ایف آئی اے برآمد کر چکی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک اعظم سواتی نے ٹویٹر اکائونٹ سرنڈر نہیں کیا۔۔عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی خوب گرجے برسے، اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میری عمر بھی عمران خان کو لگ جائے۔ جس جس نے تشدد کیا سب کا بتاؤں گا۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنہوں نے این آر او ٹو لیا ہے انہیں نہیں چھوڑیں گے۔