Friday, March 29, 2024

متنازعہ ٹویٹ کیس، سینیٹر اعظم سواتی کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

متنازعہ ٹویٹ کیس، سینیٹر اعظم سواتی کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
October 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متنازعہ ٹویٹ کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا، سینیٹر اعظم سواتی کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کل دوبارہ عدالت پیش ہونے کا حکم صادر کردیا۔

ایف آئی اے نے کہا ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے جس موبائل سے ٹویٹ ہوا وہ بھی برآمد کرنا ہے۔ وکیل بابراعوان نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ وفاقی حکومت نے راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ کو پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔