Wednesday, May 1, 2024

متنازعہ ٹویٹ کیس، وفاقی حکومت کا اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

متنازعہ ٹویٹ کیس، وفاقی حکومت کا اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
November 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متنازعہ ٹویٹ کیس میں وفاقی حکومت نے اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی اور پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دے دی۔

حکومت نے سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بناتے ہوئے ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔

اعظم سواتی کی دس روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔