Saturday, September 21, 2024

متنازعہ ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 16 دسمبر تک مؤخر

متنازعہ ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 16 دسمبر تک مؤخر
December 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متنازعہ ٹویٹ کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 16 دسمبر تک مؤخر ہو گیا۔

فیصلہ محفوظ کرنے والے سپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں جس پرانہوں نے اپنی عدالت کا چارج چھوڑ دیا۔ جج اعظم خان کو نیا سپیشل جج سینٹرل تعینات کر دیا گیا۔ وزارت قانون نے جج اعظم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج اعظم خان کی بطور سپیشل جج سینٹرل تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور کشمور میں درج مقدمات ختم ہو گئے۔ سندھ پولیس نے رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کروا دی۔ اعظم سواتی کو سکھر منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔