Friday, April 19, 2024

متنازعہ ٹویٹ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم

متنازعہ ٹویٹ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم
January 2, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازعہ ٹویٹ کیس میں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے درخواست ضمانت پر آج صبح دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

عدالت کا اعظم سواتی کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ایف آئی اے نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا اعظم سواتی نے ٹویٹر اکاؤنٹ سرنڈر نہیں کیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے  لکھے گئے خط پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا۔