Sunday, May 19, 2024

متنازعہ ٹویٹ کا کیس، سینیٹر اعظم سواتی پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

متنازعہ ٹویٹ کا کیس، سینیٹر اعظم سواتی پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
December 4, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - متنازعہ ٹویٹ کے کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، بیٹے عثمان اور قانونی ٹیم کی اعظم سواتی سے ملاقات بھی کرائی گئی۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر قاسم سوری بھی عدالت پہنچے، میڈیا سے گفتگو میں بولے اعظم سواتی کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر کاٹی گئی، ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازع ٹیویٹ پر 27 نومبر 2022ء کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چک شہزاد فارم ہاؤس سے گرفتار کیا تھا۔ ایک روز قبل (3 دسمبر) کو عدالت نے اعظم سواتی کی بلوچستان منتقلی کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔