متنازعہ ٹویٹ کا کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ کل تک مؤخر
اسلام آباد (92 نیوز) - عدالت نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ کل تک مؤخرکردیا۔
اسپیشل جج سینٹرل عدالت نے کہا اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، پراسیکیوٹر کے معاون وکیل نے آج فیصلہ نہ سنانے کی استدعا کی، جج راجہ آصف محمود نے کہا کل رضوان عباسی آئیں یا نہ آئیں، فیصلہ سنا دیں گے۔
دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بینچ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے 11 جنوری کو فریقین کو جواب دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔
پیٹیشن اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔