کوئٹہ (92 نیوز) - متنازعہ ٹویٹ اور اداروں کے خلاف تقاریر کے کیس میں اعظم سواتی کی بلوچستان منتقلی کا تحریری حکم نامہ جاری ہو گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اعظم سواتی کو چار دسمبر تک بلوچستان کی مقامی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ تحریری حکم نامہ کے مطابق کچلاک بلوچستان میں درج مقدمہ میں سفری ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر تین روزہ سفری ریمانڈ بھی منظور کر لیا گیا۔ اعظم سواتی کی جان کوخطرے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔ واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے ان کی عدالت میں حاضری لگوائی گئی ۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے ملک کے مختلف شہروں میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کو اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔