Saturday, May 18, 2024

متنازع ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ آج بھی نہ ہو سکا

متنازع ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ آج بھی نہ ہو سکا
December 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ آج بھی نہ ہو سکا۔

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر آج بھی محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔ نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے تاحال بطور اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا چارج نہیں سنبھالا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور معاون وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر روانہ ہو گئے۔

اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ اس سے قبل تبدیل ہونے والے جج راجہ آصف نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم وزارت قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست پر اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کر دیا تھا۔