Friday, April 26, 2024

متنازع ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

متنازع ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
December 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متنازع ٹویٹ کیس سینیٹر اعظم خان سواتی نے ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اعظم سواتی نے ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعظم سواتی کا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔ درخواست گزار کی عمر 75 سال اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے، اعظم سواتی کا تمام کیس دستاویزی الزامات پر مبنی ہے، جیل میں رکھنا ٹرائل سے قبل سزا کے مترادف ہو گا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، درخواست میں وفاق اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔